میرپور میں سپردِخاک،متعددشخصیات کی جنازے میں شرکت
نثار احمد ٹھوکر

نثار احمد ٹھوکر
راولپنڈی//معروف کشمیری سکالر اور پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف قریشی طویل علالت کے بعد جمعرات کی صبح قضاء الٰہیسے وفات پا گئے۔مرحوم گذشتہ کئی سال سے پارکنز بیماری میں مبتلا تھے۔یادر رہے کہ گنگا ہائی جیکنگ کیس میں ملوث ڈاکٹرقریشی ، ہاشم قریشی کے قریبی رشتے دار ہیں۔انہوں نے 30جنوری 1971کوبھارتی ائر لائن کا طیارہ ہائی جیک کر کے لاہور ہوائی اڈے پر اتارا تھا۔ہائی جیکنگ کیس میںملوث قریشی برادران کو گرفتار کرکے بعد ازاں انکے خلاف لاہور ہائی کورٹ میںکیس چلایا گیا۔تاہم لاہور ہائی کورٹ نے انہیں با عزت بری کرکے انہیں ایک قوم پرست اورمحب وطن قراردے دیا۔تین سالہ قیدسے رہائی کے بعدقریشی نے لاہور میں رہائش اختیار کرکے ایک غیر سیاسی زندگی گذارنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے ابتدائی تعلیم آبائی شہر سرینگر سے حاصل کی اور بعد میں بی ایس سی، ایم ایس سی سوشیالوجی،ایم اے کشمیریات اور بعد میں پی ایچ ڈی کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی لاہور سے حا صل کی۔ابتدائی دنوں میں قریشی کوکافی مشکلات کا سامنا پڑاتاہم 1987میں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں بطور لیکچرراپنے کیریرکا آغاز کیا۔ انہیں 4سال قبل پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ کشمیریات کا چیئرمین مقر ر کیا گیا۔ڈاکٹر قریشی کا شمار پنجاب یونیورسٹی کے نہایت ذہین اور تجربہ کار اساتذہ میں سے ہوتا تھا۔ڈاکٹر نصرت نثار جو پنجاب یونیورسٹی میں بطوراسسٹنٹ پروفیسر اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں ،نے کشمیر عظمیٰکو بتایا کہ پروفیسر قریشی گذشتہ کئی سالوں سے پارکنز نامی بیماری میں مبتلا تھے۔ انکی سیاسی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قریشی ایک محب وطن اور مخلص کشمیری تھے جنہوں نے کشمیر کے حوالے سے بیش بہا قربانیاں دی ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ قریشی نے اپنی زندگی میں کافی نشیب وفراز دیکھے لیکن انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔انہوں نے کہا کہ قریشی کے خاندان کی کشمیر کے حوالے سے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ پروفیسرقریشی کے دو بھائیوں کو جاں بحق کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں بھائیوں کے المناک موت کے بعد پروفیسرقریشی کی طبیعت تیزی کے ساتھ بگڑتی گئی اور بالآخراس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔نصرت نثار کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرقریشی کو انکی خواہش کے مطابق پاک زیرانتظام کشمیرکے شہر میر پور میں دفنایا گیا ،جو انکی حب الوطنی کا واضح ثبوت ہے۔ڈاکٹرقریشی کی نماز جنازہ دوپہر پونچھ ہائو س صدر میں پڑھائی گئی۔انکی نماز جنازہ میں پاک زیرانتظام کشمیرکے صدر سردار محمد یعقوب خان ، حریت کانفرنس رہنما محمد فاروق رحمانی، محمد رفیق ڈارکے علاوہ کثیرتعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔بعد ازاںانکے جسدخاکی کو میر پور لے جایا گیا جہاں انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میںسپردِخاک کیا گیا۔دریں اثناء حریت کنوینر محمود احمد ساغرمرحوم ڈاکٹر قریشی کے گھر گئے اورسوگواران کے ساتھ اظہار تعزیت کی۔
No comments:
Post a Comment