Monday, August 19, 2013

کشمیریوں کے خون پر پاک بھارت دوستی ناقابل قبول

http://epaper.greaterkashmir.com/epapermain.aspx


شیخ عزیز کی برسی پر مظفر آباد میں سمینار ،حریت لیڈران کا اظہارخیال

مظفر آباد//پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں حریت کانفرنس (ع) کے زیر اہتمام تحریک آزادی کشمیر کے ممتاز رہنما شیخ عبدالعزیز کی یاد میں ایک سیمنار منعقد ہوا جس میں مقررین نے شیخ عبدالعزیز کو ان کی گراں قدر خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔سیمنار سے وزیر اعظم چوہدری مجید،قائد حزب اختلاف راجہ فاروق حیدر،حریت کانفرنس کے چیئرمین سید یوسف نسیم،شیخ محمد ےعقوب ،جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی،سیاسی زعما سید فیض نقشبندی،رفیق احمد ڈار اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیڈران نے کہا کہ شیخ عبد العزیز ایک ایماندار ، بااصول اورنہائیت حلیم طبع سیاسی رہنماءتھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی کشمیر کاز کے لئے وقف کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ شہید رہنماءکی سیاسی، سماجی اور رواں جد وجہد میں انکے کردار کو تاریخ کشمیر میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔پاک بھارت تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیری پاک بھارت تعلقات کے خلاف نہیں مگر کشمیریوں کے خون پر پاک بھارت دوستی قبول نہیںکی جاسکتی۔اس موقعہ پر وزیر اعظم چوہدری مجید نے کہا کہ کشمیری شہداءکا لہو رنگ لا کر رہے گااورکشمیریوں کو جدا کرنے والی خونی لکیر مٹ کر رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے جنگ لڑرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہداءکے ساتھ میری کمٹمنٹ ہے جنہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے ایک ہزار سال جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم نے اس موقع پر ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کی تحریک کو طاقت سے دبایا نہیں جاسکتا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائدحزب اختلاف راجہ فاروق حیدر خان نے کہاکہ نائن الیون کے بعد تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچا اب اس تحریک کو نئے انداز میں اجاگر کرنا ہوگا۔راجہ فاروق حیدر خان نے کہاکہ پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کشمیری عوام سے بے وفائی نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں سے بے وفائی تحریک آزادی کشمیر سے بے وفائی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ شہدا کی قربانیوں کی خاطر میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی کو اکٹھا ہونا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کی جدوجہد کو از سر نو مرتب کرنا ہوگا۔راجہ فاروق حیدر خان نے کہاکہ کشمیریوں کے خون پر پاک بھارت تعلقات قائم نہیں ہوسکتے۔حریت کانفرنس (ع )کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کیا۔دریں اثناءاسلام آباد میں شیخ عبدلعزیز کی پانچویں برسی کے حوالے سے ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ اس دعائیہ مجلس میں محمود احمد ساغر، متحدہ جہاد کونسل کے ڈپٹی چیرمین محمد عثمان،حزب اللہ کے کمانڈر جاوید احمد وانی،کے علاہ میر بشیر احمد ایڈوکیٹ،میر اسرار حسین،نذیر احمد گاندربلی، محمد شفیع شائر،شوکت حسین بٹ اور فریڈم پارٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے محمود احمد ساغر نے شیخ عبدالعزیز کی سیاسی ،سماجی اور عسکری جدوجہد کے حوالے سے انکی گران قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ایک سچے، ایمانداراور بے باک حریت لیڈر تھے جنہوں رواں تحریک میں تن من دھن کی قربانی دیکراپنے آپ کو امر کردیا۔انہوں نے کہا کہ خطے میں پاک بھارت حالےہ کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے اس دیرینہ مسئلے کے حل کے حوالے سے اپنی کوششیں تیز کرنی چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ تنازعہ کشمیر ہی پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کے بنیادی سبب ہے جس سے ترجیعی بنیاد پر پرامن طور پر حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں مسئلہ کشمیر کے حوالے امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمینٹ کی طرف سے جاری کردہ حالےہ بیان کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے حریت قیادت کے موقف کی تائید ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ بھارت کو اس حقیقت کا اعتراف کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل تلاش کرنے کی راہ ہموار کرنی چاہیے۔


No comments:

Post a Comment