بلا اشتعال گولہ باری کو نوٹس لے:چودھری مجید
نثار احمد ٹھوکر
نثار احمد ٹھوکر
اسلام آباد//پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم چودھری عبدالمجیدنے اقوام عالم سے اپیل کی ہے کہ وہ حد متارکہ پر حالےہ کشیدگی اور بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا نوٹس لیتے ہوئے خطے میں امن و سلامتی کو ےقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کرے۔وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے جاری پریس بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ےوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے ایک پیغام میںبین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک کنٹرول لائن پر آباد شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔انکا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کوچاہیے کہ وہ اپنے ابزرورمشن کو مزید متحرک وفعال بنائے تاکہ کنٹرول لائن کے مضافات میں آباد شہری آبادی کو تحفظ مل سکے۔خطے میں درپیش امن و سلامتی کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ جنوبی ایشیا میںمستقل امن کے قیام کے لیے بلاتاخیر اقدامات کرے۔انکا کہنا تھا کہ بھارت کے جارحانہ اقدامات کی وجہ سے کسی بھی لمحے برصغیر جنوبی ایشیا کے امن تہس نہس ہوسکتا ہے جس سے عالمی امن بھی متاثرہو ئے بغیر نہیں رہ سکتا۔کشمیری عوام کی جدوجہد کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیر پر اپنا غیر قانونی تسلط زیادہ عرصہ تک برقرار نہیں رکھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا مقدر بن چکی ہے۔چودھری عبدالمجید نے کہاکہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کی حکومت اور عوام تکمیل کے پاکستان کے لیے جنگ جاری رکھیں گے۔ےوم دفاع کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے اورکشمیر کا بچہ بچہ جذبہ آزادی سے سرشا رہے اور پاکستان کے لیے ہر قسم کی قربانی کا عزم رکھتا ہے۔
No comments:
Post a Comment