Wednesday, December 14, 2011

ڈاکٹرفائی اور لارڈ نذیرمزاحمتی تحریک کے بلاتنخواہ سپاہی


کشمیر زیادتیوںپرعالمی برادری کوجنجوڑنے کی کوشش کی:بیرسٹرچودھری
اسلام آباد//پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ انکے دورہ امریکہ، یورپ ، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات سے مسئلہ کشمیر ایک دفعہ پھر بین الاقوامی کمیونٹی کے ایجنڈے پر سر فہرست آگیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر اپنے تین ہفتے کے بین الاقوامی دورے سے واپسی پراستقبال کے لئے آنے والے استقبالی ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بیرسٹرنے کہا کہ انہوں نے اپنے دورے کے دوران مسئلہ کشمیر اور بالخصوص کشمیر کے اندرانسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے  بین الا قوامی برادری کو آگاہ کیا ۔انکا کہنا تھا کہ انہوں نے ہر فورم پر جا کر کشمیریوں کی آواز کو بلند کیا ہے اور اقوام عالم پر یہ واضع کیا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا اس وقت تک نہ تو مسئلہ افغانستان حل ہو گا اور نہ ہی اس ریجن میں امن قائم ہو سکے گا۔انھوں نے اپنے دورے  کے دوران ممتاز کشمیری رہنماء ڈاکٹر غلام نبی فائی سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انکے خلاف امریکی حکومت نے پاکستانی ایجنٹ ہونے کے چارجز واپس لے لئے ہیں اور اب صرف معمولی الزامات باقی ہیں۔انہوں نے کشمیر کے حوالے سے ڈاکٹرغلام نبی فائی کے رول کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمیری انکی عظمت اور ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ لارڈ نذیر احمد نے برطانوی پارلیمنٹ میں قائم کشمیر کمیٹی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا لیکن میرے اور پچیس ممبران برطانوی پارلیمنٹ کی درخواست پر اپنا استعفیٰ واپس لے لیا اور اب وہ بدستور اپنا کام جاری رکھیں گے ۔لارڑ احمد کو کشمیر کی آزادی کے لئے بلا تنخواہ سپاہی قراردیتے ہوئے انہوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انکا کہناتھا کہ اندرون و بیرون ملک تمام کشمیری حکومت پاکستان اور بہادر افواج کے ساتھ ہیں کہ انھوں نے ملکی سلامتی پر جرات مندانہ موقف اختیار کیا۔صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس آئیں گے اور عوام کی خدمت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انکے خلاف افواہیں پھیلانا غیر اخلاقی فعل ہے۔

No comments:

Post a Comment