NISAR AHMED THOKAR
Islamabad, Oct 2: Chairman Parliamentary Committee on Kashmir Maulana Fazl-ur-Rahman Tuesday said the strike observed by people of Kashmir on President Pranab Mukharjee’s recent visit to Kashmir is “sufficient to remind India of its pledges to the world community for holding a free, fair and impartial plebiscite in Jammu and Kashmir.”
“The crippling strike in Srinagar and reception received by President Mukharjee from students wearing black bands at Kashmir University amply demonstrates Kashmiris’ urge to get their promised right to self-determination”, Fazl said. “Despite repeated efforts of India during the last 65 years, the Kashmiris have not shown any indication to remain with India and they are determined to win the freedom from India”, he observed.
Referring to a recent survey, Fazl maintained that the people of India have “started asking their rulers” to resolve the Kashmir issue. “The survey reveals that around 73% of the people have voted for resolution of Kashmir issue”, he said adding that “whenever Indian delegations, official or unofficial, visit Pakistan they call for resolution of the Kashmir issue.”
He said it is high time that Government of India pay heed to the calls for resolution the Kashmir issue.
------
بھارت سے پاکستان آنے والے وفود
کشمیر حل پر زور دیتے ہیں: مولانا فضل الرحمان
نثار احمد ٹھوکر
کشمیر حل پر زور دیتے ہیں: مولانا فضل الرحمان
نثار احمد ٹھوکر
اسلام آباد//پاکستان کی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت ریاست جموں و کشمیر میں رائے شماری کے لئے اقوام متحدہ میں کئے گئے وعدوں پر عمل کر کے کشمیریوں کو حق خودارادیت دے تاکہ وہ آزادنہ طور پر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔بھارتی صدر پرناب مکھر جی کے حالیہ دورہ کشمیر پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی صدر کے دورہ کے موقعہ پر کشمیریوں کی طرف سے مکمل ہڑتال کے بعد بھارتی حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئے کہ کشمیر ی کسی صورت میں بھی بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔کشمیر میں مکمل ہڑتال اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ کشمیری عوام بھارت سے آزادی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ٹھنڈا کرنے کے لئے پچھلے ۶۵ سالوں میں کئی چالیں چلی مگر کشمیریوں نے سب ناکام بنا دیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لئے ایک چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’’حالیہ سروے میں بھارتی عوام میں 73 فی صد نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے ووٹ دیا ہے۔ لہٰذا بھارت جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلوانے کا دعویدار ہے کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کو بھی ان کا جمہوری حق یعنی حق خودارادیت دے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے جو بھی وفد (سرکاری اور غیر سرکاری )پاکستان آتا ہے وہ سب مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے کہتے ہیں اس لئے بھارتی حکومت کو اپنے لوگوں کی آواز کو سننا چاہیئے اور مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہیے
No comments:
Post a Comment