Kashmiri leaders stage sit-in outside UNMOGIP office in Islamabad
NISAR AHMED THOKAR
Islamabad, Oct 27: Terming Kashmir as a key to peace and stability in South Asia, the Kashmiri leaders here on Sunday urged the international community to discharge its moral and legal responsibility to settle the long pending Kashmir dispute in line with the UN established principle of right to self-determination.
Addressing a sit-in in front of the UNMOGIP office in Islamabad held in connection with 27 October, Kashmiri leaders made a passionate appeal to peace loving nations across the globe to help resolve Kashmir dispute peacefully to ensure peace and stability in South Asian region.
The protest was jointly organized by segregated factions of All Parties Hurriyat Conference and was attended by the leaders of socio-political and religious parties of PaK and Pakistan.
Kashmiri leaders said that the international community as well as the India and Pakistan leadership must understand the fact that the Kashmiris’ right to self-determination was non-negotiable and can’t be compromised in any manner. As per the international covenants, they said that right to self-determination was the basic right of the people of Kashmiri, which they said was guaranteed to them by the world body (UN) through its historic resolution of 1948. These resolutions, they said were ratified by the leadership of India and Pakistan respectively.
“Kashmir is neither a territorial dispute nor a bilateral issue between India and Pakistan”, they said adding that it was an issue of right to self-determination of millions of Kashmiris settled on both side of line of control,” they added.
Of those who spoke on the occasion included Sardar Muhammad Yaqoob Kahn the President of Pakistani administered Kashmir, Siddiqul-al-Farooq central leader of Pakistan Muslim League (N), Chudhary Yasin senior minister, Shah Ghulam Qadir the secretary general of Pakistan Muslim League (N) PaK chapter, Former PaK premier Barrister Sultan Mehmood Chaudhry and several others.
Later a memorandum addressed to the UN secretary general was presented to UN officials seeking world body’s attention towards the unresolved issue of Jammu and Kashmir.

’عالمی برادری کشمیر حل کرنے میں رول ادا کرے‘
احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں آر پار کے قائدین کا مطالبہ
نثار احمد ٹھوکر
احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں آر پار کے قائدین کا مطالبہ
نثار احمد ٹھوکر
اسلام آباد//حد متارکہ کے دونوں جانب تعلق رکھنے والے کشمیری قائدین نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زوردیتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے وہ اس دیرینہ مسئلے کے حل کے حوالے سے اپنا کلیدی رول ادا کرے تاکہ خطے میں امن و سلامتی کوےقینی بنایا جاسکے۔کشمیر ی قائدین نے ان خیالات کا اظہاراسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور مشن کے سامنے یوم سیاہ کے موقع پر ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یادرہے کہ ےہ احتجاجی مظاہرہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں نے مشترکہ طور پر منعقد کیا تھا جس میں آر پار کی کشمیری قیادت موجود تھی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دنیا بھر میں امن پسند اقوام کو چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے سنجیدہ کوشش کریں تاکہ خطے کو درپیش سنگین خطرات سے بچایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بالخصوص بھارت کی لیڈرشپ کو ےہ سمجھ لینا چاہیے کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے مسئلے پر کسی قسم کو سمجھوتا نہیں کریں گے ۔انکا کہنا تھا کہ ےہ ایسا حق ہے جس پر سودا بازی کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے واضع کیا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے بیچ سرحدی تنازعہ ہے اور نا ہی ےہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر حد متارکہ کے دونوں جانب آباد ایک کروڑ30لاکھ سے زائد کشمیر عوام کا حق خودارادیت کا معاملہ ہے جس سے کشمیری کسی صورت دستبردار نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانیں کے تحت حق رائے شماری کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے جس سے نہ صرف اقوام متحدہ نے بلکہ پاکستان اور بھارت کی قیادت نے من و عن تسلیم کیا ہے۔27اکتوبر کو کشمیر کی تاریخ کا تاریک ترین باب قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس روزبھارت نے فوج جارحیت کے ذریعے کشمیری عوام کے جمہوری حق پر شب خون مارکر عدل و انصاف اور بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی تھی۔مقررین نے کہا کہ جہاں ہم عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف بھی مبذول کرانا چاہتے ہیں وہیں ہم کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر بھارت کی مزمت کرتے ہیں۔حد متارکہ پر حالےہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی سے دونوں ممالک کے درمیان کوئی بھی چھوٹا یا بڑا حادثہ یا واقعہ ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے لہذاعالمی برادری کو چاہیے کہ وہ تنازعہ کے بنیادی وجوہات اورمحرکات کا ادراک کرتے ہوئے بنیادی مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
27 اکتوبر پر تقاریب
پاک زیر انتظام کشمیر جلسے اور جلوس
سرینگر میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو ممورنڈم پیش کرنے کی کوشش ناکام
پاک زیر انتظام کشمیر جلسے اور جلوس
سرینگر میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو ممورنڈم پیش کرنے کی کوشش ناکام
آزادی کے ایجنڈا پر پوری قوم متحد ہے: چوہدری مجید
نثار احمد ٹھوکر
مظفرآباد//پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں 27اکتوبر کو ےوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ےوم سیاہ کے حوالے سے تمام ضلعی صدر مقامات پرکشمیری عوام کے حصول حق خوداریت کی جدوجہد کی حمائت اور کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف احتجامی جلوس اور جلسے منعقد کئے گئے جن میں سیاسی ، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت لوگوں کی کشمیر تعدادنے شرکت کی ۔تاہم اس ضمن میںدارلحکومت مظفر آباد میں ایک بڑی عوامی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سیای جماعتوں کے کارکنوں ،سول سوسائٹی کے ممبران،طلباء،وکلاءاور سرکاری ملازمین نے بھرپور شرکت کی ۔ جلسہ کی صدارت وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کی جبکہ مہمان خصوصی وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر تھے۔ جلسہ سے سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صادق،اپوزیشن لیڈر وصدر پاکستان مسلم لیگ ن کشمیر شاخ کے صدر راجہ فاروق حیدر اور امیرجماعت اسلامی عبدالرشید ترابی اور حریت نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔ احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ آج کا دن کشمیریوں کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ۔انکا کہنا تھا کہ آج سے 66سال قبل بھارتی افواج ریاست کے دارالحکومت سری نگر میں اتریں اور بندوق کی نوک پر کشمیریوں کا حق آزادی چھین لیا۔انہوں نے کہاکہ آزادی کے ایجنڈے پر پوری کشمیری قوم متحد ہے اور وہ کسی صورت بھارت کا قبضہ قبول نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہاکہ ہماری تحریک کئی سال پرانی ہے یہ تحریک خون اور جدوجہدسے بھری پڑی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم پاک بھارت تجارت ،دوستانہ تعلقات اور تجارتی معاہدوں کے خلاف نہیں ہم صرف اپنا حق آزادی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت چاہتے ہیں ۔انہوں نے واضع کیا کہ کشمیری تقسیم کشمیر کا کوئی بھی فارمولہ قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت مذاکرات میں کشمیریوں کو شامل نہ کیا جائے تو یہ مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوسکتے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پوری قوم کشمیریوں کی تحریک آزادی کے پشت پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوئی بھی حکومت ہو کشمیریوں کی تحریک کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے جس طرح مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنل فورم پر اٹھا رہے ہیں اس پر ساری کشمیری قوم انھیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ کشمیر میں حریت رہنماؤں کی گرفتاریوں اور بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے عالمی برداری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کا ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دلوائے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کی خاموشی انہائی افسوس ناک ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے کشمیر میں اپنے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے بلوچستان اور کراچی میں مداخلت شروع کررکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اہل پاکستان کے سانس کشمیریوں کے ساتھ چلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے اقوام متحدہ سے لے کر کوئی ایسافورم نہیں چھوڑا جہاں پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند نہیں کی۔اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ کشمیری آج یوم سیاہ منا کر بھارت کو پیغام دے رہے ہیں کہ وہ اس سے نفرت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی تحریک آزادی میں پٹھان،پنجابی اور کشمیر ی کا ایک ساتھ خون شامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے عالمی سطح پر آواز بلند کر کے کشمیریوں کے دل جیت لیے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری شملہ معاہدہ اور لاہور معاہدے کو نہیں مانتے ۔امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مجاہدین نے کشمیر کی جدوجہد کی وجہ سے کشمیر ایک فلیش پوائنٹ بنا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی فورم بھارت کا کشمیر کو اٹوٹ انگ تسلیم نہیں کرتا۔