Wednesday, October 9, 2013

کشمیر حل تک سانبہ، ہیرانگراور کیرن جیسے واقعات رونما ہوتے رہیںگے: سیدصلاح الدین


اسلام آباد//متحدہ جہاد کونسل کے چیرمین سید صلاح الدین نے کہا ہے جب تک مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا، جموں کشمیر میںبھارتی فورسزکیخلاف سامبا، ہیرانگراور کیرن جیسے واقعات رونما ہوتے رہیںگے۔کشمیرعظمیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے سید صلاح الدین نے کہا کہ نہتے کشمیری عوام جدید اسلحہ سے لیس ساڑھے ساتھ لاکھ بھارتی فوج کیخلاف نبرد آزما ہیںاور ظالم اورمظلوم کے درمیان ےہ جنگ ریاست کے طول و عرض میں کئی سالوں سے جاری ہے۔انکا کہناتھا کہ قابض افواج کیخلاف ےہ جنگ اس وقت تک جاری و ساری رہیگی جب تک مظلوم کشمیر ی آزادی کی نعمت سے سرفراز نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی فوجی غرور اور اسکی روائتی ہٹ دھرمی اس پورے خطے کو ایک خوفناک جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے۔پاک بھارت مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بناوٹی مذاکرات اور نام نہاد CBMsسے تشویشناک صورتحال ٹھیک نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کوخطے میں بگڑھتی ہوئی صورتحال اور مسئلہ کشمیر کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے بھارت پر دباؤ بڑھانا چاہیے کہ وہ اس دیرینہ اور حل طلب مسئلے کے پرامن حل کے حوالے سے حقیقت پسندانہ روےہ اختیار کرے۔ایک سوال کے جواب میں حزب سربراہ نے کہا کہ کیرن سیکٹر میںبھارتی فورسز کیخلاف آپریشن میںکوئی غیر کشمیری نہیں بلکہ وہاں کے مقامی مجاہدین تھے شامل تھے۔ سید صلاح الدین نے بھارتی فوج پر حملوں کوجنگجوؤں کی فتح قراردیتے ہوئے کہا کہ ایسے کارروائیوں میںمذید اضافہ ہوسکتا ہے۔

No comments:

Post a Comment