سلمان بشیربھارت میں سفیرہونگے
نثار احمد ٹھوکر
نثار احمد ٹھوکر
اسلام آباد// پاکستان کے نامور سفارت کار جلیل عباس جیلانی نے سیکریٹری خارجہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاںسنبھال لی ہیں۔ جیلانی ،جن کا شمار ملک کے ممتاز اور منجھے ہوئے سفارتکاروں میں ہوتا ہے، نے 1979 میں پاکستان کی فارن سروسز میں شمولیت اختیار کی۔انہوں نے لندن، واشنگٹن ڈی سی،نئی دلی اور جدہ میں پاکستانی سفارتخانوں میں اپنی خدمات سر انجام دی ہیں ۔وہ بلجیم، لیکسمبرگ اور یورپی یونین میں بطور پاکستانی سفیر رہ چکے ہیںاور 2005ء میں وزارت خارجہ کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔یاد رہے کہ جلیل عباس جیلانی کو بھارت نے 2003ء میں کشمیری علیحدگیپسندوں کو فنڈس مہیا کرنے کے الزام میں نا پسندیدہ شخص قراردیکرملک سے نکال دیا تھا۔سابق سیکریٹری خارجہ سلمان بشیرجو3، مارچ 20012کو ریٹائرڈ ہوگئے ہیں، کو دلی میں پاکستان کا سفیر نامزد کیا جائے گا۔
No comments:
Post a Comment