پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
نثار احمد ٹھوکر
نثار احمد ٹھوکر
اسلام آباد//پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا ایک اجلاس گزشتہ شب کشمیر ہائوس اسلام آباد میں صدر ریاست سردار محمد یعقوب خان اور وزیر اعظم و قائد ایوان چوہدری عبدالمجید کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور اتحادی جماعتوں کے نمائندوںنے شرکت کی۔یہاں جاری ایک بیان کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال‘ آزاخطے میںحالیہ مون سون کی بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور ایکٹ 1974 میں ترامیم اور وزیر امور کشمیر میاں منظور احمد وٹو کی طرف سے طلب کردہ آزاد کشمیر کے عبوری آئین ایکٹ 1974 میں ترامیم کے حوالہ سے آل پاٹیز کانفرنس کے حوالہ سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف قرار دادیں بھی پاس کی گئیں جن میں پارلیمانی پارٹی نے مسئلہ کشمیر پر حکومت پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت و تائید کرتے ہوئے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں حکومت پاکستان کی کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے کی جانے والی کاوشوں پر اظہار اطمینان کیا گیا اور آزاد حکومت کی جانب سے حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور عالمی برادری سے اپیل کی گئی کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ اجلاس میںایک اور قرار داد کے ذریعے وزیر امور کشمیر میاں منظور احمد وٹو کی طرف سے آزاد کشمیر کے عبوری ایکٹ 1974 میں ترامیم کے حوالہ سے 30 اگست کو طلب کردہ آل پارٹیز کانفرنس کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایکٹ 1974 میں معروضی حالات کے مطابق ترامیم کو ناگزیر قرار دیا گیا۔ ایک اور قرار داد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حریت قیادت مسئلہ کشمیر کے حل اور حق خودارادیت کے حصول کیلئے جو بھی متفقہ فیصلہ کرے گی اسے پاک زیر انتظام کشمیر کی حکومت اور کشمیری عوام قبول کریں گے۔
No comments:
Post a Comment