Wednesday, August 29, 2012

اپوزیشن جماعتوں کا متفقہ موقف اختیار کرنیکا فیصلہ


اسلام آباد//پاکستا ن مسلم لیگ(ن) کے صدر راجہ محمد فارفاروق حیدر خان کی دعوت پردارلحکومت اسلام آباد میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی اپوزیشن جماعتوںکا مشاورتی اجلاس منعقد ہواجس میں سابق صدر میجر جنرل(ر) سردار محمدانور خان، پیپلز پارٹی کے صدرسردار خالد ابراہیم، امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی، آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے سردار سیاب خالد، لبریشن لیگ کے صدر جسٹس (ر) عبدالمجید ملک، پیپلز پارٹی شہید بھٹو گرئوپ کے صدر چوہدری منیر کے علاوہ مسلم لیگ(ن)کے سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر، سینئر نائب صدر چوہدری طارق فاروق نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ وزیر امور کشمیر منظور وٹو کی طرف سے بلائی جانیوالی کشمیری راہنمائوں کی میٹنگ میں شرکت کرکے جماعتیں ایکٹ1974ء میں ترامیم کیلئے اپنی اپنی تجاویز دیتے ہوئے متفقہ موقف اختیار کرینگی۔ اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے لیگ کے مرکزی رہنماء عبدالخالق وصی ایڈوکیٹ نے بتایا کہ 30اگست کو منعقد کی جانے والی کانفرنس کے اختتام پر اپوزیشن راہنما پریس کانفرنس میں اپنا نکتۂ نظر بھی بیان کرینگے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کا موقف واضح ہے کہ ہم خطے میں ایک با اختیار حکومت چاہتے ہیںاور لیگی قیاد ت اس حوالے سے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کو اعلان24اکتوبر1947کے مطابق مکمل بااختیار بنانے پر زور دیا گیا۔اجلاس میںاو آئی سی کانفرنس منعقدہ مکہ میں جموں وکشمیر کے نمائندوں کو مدعو نہ کرنے پر اظہار افسوس کیا گیااور اسے حکومت پاکستان کی کشمیرکے بارے میں عدم د لچسپی ، نااہلی اور سفارتی ناکامی قرار دیا گیا اور ستمبر میں ہونے والے پاک بھارت وزراء خارجہ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کو کلیدی حیثیت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

No comments:

Post a Comment