Friday, August 31, 2012

مظفر آباد میں کشمیری مہاجرین کے مسائل


اسلام آباد میں 11ستمبر کو کمیٹی کا اجلاس ہوگا

اسلام آباد//پاکستان کی پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کشمیری مہاجرین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کشمیر کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے۔یہ اجلاس 11 ستمبر 2 بجے بعد دوپہر پارلیمنٹ ہائوس ، اسلام آبادمیں ہو گا جس میں ممبران کشمیر کمیٹی کے علاوہ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان، وزارت کشمیر، وزارت خارجہ اور آزاد کشمیر کے اعلیٰ افسران شرکت کریں گے۔یادر ہے کہ چند دن پہلے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کیمپوں میںمقیم مہاجرین کے مسائل کے بارے میں اخبارات میں خبریں شائع ہوئی تھیںجن پر چیئرمین کشمیر کمیٹی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کشمیری مہاجرین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کشمیر کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے۔کل جماعتی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر جس میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ممبران کی کل تعداد 24تھی لیکن حال ہی میں قومی اسمبلی کی سپیکر نے کمیٹی میں سینٹ کے 12 ممبران بھی شامل کر دیئے ہیں جن میں بیرسٹر اعتزاز احسن، میاں رضا ربانی، سردار علی خان، محمد جہانگیر بدر، مشاہد حسین سید،محمد طلحہ محمود، حاجی محمد عدیل، ڈاکٹر محمد فروغ نسیم، ہدایت اللہ، میر محمد علی رند، سید ظفر علی شاہ اور پروفیسر ساجد میر شامل ہیں۔ اس طرح کمیٹی کے ممبران کی تعداد اب 36 ہو گئی ہے

No comments:

Post a Comment