Monday, April 2, 2012

ملک میمو کمیشن میںطلب


اسلام آباد// جسٹس فیض عیسیٰ قاضی کی سربراہی میںتین رکنی میمو کمیشن نے لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کوجرح (cross- examination) کیلئے 5اپریل کو طلب کیا ہے۔کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق عدالتی کارروائی کا باضابطہ آغاز 5اپریل 2012صبح 9بجے اسلام آباد ہائی کورٹ کے روم نمبر 1میں ہوگا۔ یادرہے کہ جے کے ایل ایف کے سربراہ 26مارچ کوپہلی مرتبہ کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اورمتنازعہ میمو کے خالق اور امریکی تاجر منصور اعجازکی طر ف سے لگائے گئے الزامات کو محض جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے اپنا بیان ریکارڈ کیا۔ ملک کا بیان ریکارڑ کرنے کے بعد جسٹس فیض عیسیٰ قاضی نے منصور اعجاز کے وکیل ایڈوکیٹ اکرم شیخ کو ہدایت دی کہ وہ ملک کو cross-exminationکے حوالے سے عدالت کو تحریری طور مطلع کریں۔ملک نے کمیشن کو واضع کیا تھاکہ وہ ہر قسم کے سوال و جواب کے لئے تیار ہیں۔اکرم شیخ کی میمو کمیشن کوتحریری درخواست کے بعد کمیشن نے اس ضمن میں تمام متعلقین کو  با ضابط طورنوٹس جاری کیا ہے۔

No comments:

Post a Comment