Tuesday, April 17, 2012

ہندوپاک سیاچن سے فوجیں واپس بلالیں: نواز شریف



اسلام آباد//پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدرمیاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کوسیاچن سے اپنی فوجیں واپس بلالینی چاہئیں۔ اسکردو میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ گیاری سیکٹر میںبرفانی تودے کے نیچے دبے نوجوانوں کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جذبہ حب الوطنی میں سرشار گلگت بلتستان کے جوانوں نے پاک فوج میں اہم کردار اداکرتے ہوئے انتہائی نا مساعد حالات میں وطن عزیز کا دفاع کیا۔انہوں نے متاثرہ خاندان کو فی کس5لاکھ روپے کا چیک دینے کے علاوہ خاندان کے ایک فرد کو پنجاب میں نوکری دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔انہوں نے خطے میں حالیہ کشیدگی اور معصوم لوگوں کے قتل عام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملوث افراد کو قرار واقع سزاد دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق نو از شریف نے گیاری سیکٹر میں امدادی کاروائیوں کا بھی جائزہ لیا اورریسکیو ورکرز کے لئے دو سو خیمے بھی دئے۔یاد رہے کہ تقریبا ایک ہفتہ قبل سیاچن کے گیاری سیکٹر میں ایک کلومیٹر طویل اور اسی فٹ اونچے گلیشئر نے ناردرن لائٹ انفنٹری کے بٹالین ہیڈ کواٹر کو اپنی لپیٹ میں لے لیااور وہاں موجود 128فوجی اور11شہری برفانی تودے تلے دب گئے۔خراب موسم کے باوجود کیمپ کے مقام پر کھدائی کا کام جاری ہے۔پاک فوج کے ساتھ ساتھ امریکی ، جرمن، سوئیس اور دیگر مماملک کے ماہرین برفانی تودے میں دبے افراد کی تلاش کے کام میں مصروف ہیں۔گیاری سیکٹر کے اس بٹالین ہیڈ کواٹر میں دب جانے والے فوجیوں کی اکثریت کا تعلق گلگت بلتستان سے  اور26فوجیوں کا تعلق پاک زیر انتظام کشمیر سے ہے ۔ برفانی تودے میں دب جانے والے افراد میں ایک لیفٹینٹ کرنل اور دو کیپٹن بھی شامل ہیں۔ابتدائی طور پر پانچ لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔گیاری سیکٹر13ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور اس کے گرد و نواح میں دور تک کوئی آباد نہیں ہے ۔ایک محتاط اندازے کے مطابق 1984سے لیکر اب تک بھار ت اور پاکستان کے 8ہزار سے زائد فوجی لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

No comments:

Post a Comment